ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گجرات:اے ٹی ایم کے باہر باکس سے 24.68لاکھ کیش ملے

گجرات:اے ٹی ایم کے باہر باکس سے 24.68لاکھ کیش ملے

Mon, 27 Feb 2017 21:44:41    S.O. News Service

وڈودر ہ، 27/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایک سرکاری بینک کے اے ٹی ایم کے باہر موجود باکس میں 24.68لاکھ روپے نقد ملنے سے کھلبلی مچ گئی ہے۔اتنی مقدار میں اے ٹی ایم کے باہر نقدرقم ملنے سے پولیس بھی فوراََحرکت میں آ گئی۔بعد میں جانچ میں پتہ چلا کہ اے ٹی ایم میں کیش ڈالنے والی ایجنسی کا ملازم یہاں باکس بھول گیا تھا۔اسسٹنٹ پولیس کمشنر وائی آر گامت نے پریٹر کو بتایا کہ ہفتہ کی دیر رات جب ایک طالب علم یہاں واگھوڈیا روڈ پر جاویر شہر کے قریب بینک کی شاخ کے پاس اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے گیا،تو اس کی اس  باکس پر نظر پڑی، باکس میں 2000اور 500 کے نوٹوں کے بنڈل تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ باکس یہاں غالباََ23/فروری سے ہی پڑا تھا،جب اے ٹی ایم میں کیش ڈالنے والی کمپنی کے ملازم اس کو اے ٹی ایم کے باہر ہی بھول گئے تھے۔طالب علم نے اس باکس کو کھولا تو وہ حیران رہ گیا،اسے اس میں کرنسی نوٹ کے بنڈل ملے،اس کو لوٹ کا واقعہ مانتے ہوئے اس نے کل علی الصبا ح پولیس کو اس کی اطلاع دی۔گامت اس وقت پولیس انسپکٹر جے وی امین کے ساتھ علاقے میں رات کی گشت پرتھے، وہ فورا موقع پر پہنچے۔اس کے بعد پولیس نے موقع پربینک کے برانچ منیجر اور کیش ڈالنے والی ایجنسی کے حکام کوبلایا۔اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کہ کیش کے بنڈل کے ساتھ کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوئی ہے، یہ رقم برانچ منیجر کے حوالے کر دی گئی۔گامت نے کہاکہ ہم سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھیں گے، یہ حیران کن بات ہے کہ اے ٹی ایم کے باہرتین چار دنوں تک پڑے رہے اس باکس پر کسی کی نظر نہیں گئی۔
 


Share: